پالگھر: سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے بی جے پی کی زیر قیادت مہیوتی اتحاد پر مہاراشٹر مییںجھوٹ، لوٹ، پھوٹ کی حکومت چلانے کا الزام لگایا ہے۔جمعرات کو پالگھر ضلع کے دہانو میں موجودہ ایم ایل اے ونود نکول کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مالی وعدوں سے متاثر ہونے کے بجائے اقدار اور اصولوں پر ووٹ دیں۔یادو نے موجودہ حکومت کو ‘جھوٹ، لوٹ مار، پھوٹ والی حکومت قرار دیا اور الزام لگایا کہ اقتدار میں رہنے والے ‘تباہ کن’ پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ایم ایل اے نکول نے کہاکہ ترقی کی آڑ میں، بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے عام لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے لوگوں سے اپیل کی، ‘‘یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم یہاں قبائلیوں کے حقوق کے لیے لڑیں اور ہم ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایکناتھ شنڈے حکومت کی قبائلی پالیسیوں کی مذمت کی اور ان پر سیاسی فائدے کے لیے قبائلی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔