مہاراشٹر میں ایک بار پھر ریاستی حکومت اور گورنر آمنے سامنے ہیں۔ ریاستی حکومت سرمائی اجلاس میں اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کرنا چاہتی ہے، لیکن گورنر نے ابھی تک اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو امید تھی کہ سرمائی اجلاس میں اسپیکر کا انتخاب ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اتوار کو مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے گورنر سے ملاقات کی اور ان سے اسپیکر کے انتخابات کرانے کی اجازت دینے کی اپیل کی۔ کانگریس اس فیصلے کو سیاسی محرک قرار دے رہی ہے۔