ممبئی: سخت سیکیورٹی اور کورونا پروٹوکول کے درمیان مہاراشٹرا کے 34 اضلاع میں 14,234 گرام پنچایتوں کے لئے جمعہ کو ووٹنگ ہورہی ہے ۔ریاستی الیکشن کمیشن نے گذشتہ برس دسمبر میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد فوری طور پر ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا تھا۔ ووٹنگ صبح 7:30 بجے شروع ہوئی ہے اور شام 5:30 بجے ختم ہوگی۔ریاست کے گڈچیرولی اور گونڈیا اضلاع کی چار تحصیلوں میں سہ پہر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ریاست میں 27,920 گرام پنچایتیں ہیں جن میں سے 14,234 نشستوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ نتائج کا اعلان 18 جنوری کو ہو گا۔ باقی 1,566 گرام پنچایتوں کے لئے 31 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔