ممبئی ۔ شام 5 بجے کے بعد ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ اورووٹنگ فیصد بڑھنے کے الزامات پر مہاراشٹر میں ہنگامہ ہے۔ سی پی آئی ایم کے راجیہ سبھا ممبر جان برٹاس نے مہاراشٹر میں ووٹنگ فیصد میں چھیڑ چھاڑ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھا۔ اس سے قبل کانگریس نے بھی اس حوالے سے سوالات اٹھائے تھے اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ برٹاس کا مکتوب دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ مکتوب میں بریٹاس نے ووٹنگ کے اعداد و شمار میں چھیڑ چھاڑ کے الزامات لگائے ہیں۔ برٹاس نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر میں شام 5 بجے تک 58.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی اور شام 5 بجے قطار میں کھڑے ووٹروں کو شامل کرنے کے بعد یہ تعداد 65.02 فیصد ہوگئی۔ گنتی شروع ہونے سے چندگھنٹے قبل ووٹنگ کا تناسب 66.05 بتایاگیا جو کہ 7.83 فیصد کا اضافہ ہے اور تقریباً 76 لاکھ اضافی ووٹوں کے برابر ہے۔برٹاس نے الیکشن کمیشن سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ کے انتخابی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دو مرحلوں میں 1.79 اور 0.86 فیصد کا بہت کم اضافہ ہوا ہے۔ برٹاس نے کہا کہ مہاراشٹرا اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں، جہاں انتخابات کے بعد اعداد و شمار میں اضافہ ہوا، این ڈی اے کی جیت ہوئی، وہیں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات اور اتر پردیش لوک سبھا انتخابات میں، جہاں ایسا کوئی اضافہ نہیں ہوا۔