مہاراشٹر میں صدر راج لاگو ہونے کے بعد بھی سیاسی ڈرامہ جاری، شیوسینا کے سامنے این سی پی نےرکھی شرطیں

,

   

مہارشٹرا میں سیاسی گھمسان کے درمیان صدر راج نافذ ہوگیا ہے، مگر اسکے باوجود سیاست میں کافی ہلچل نظر آرہی ہے، اور شیوسینا چاہتی ہے کہ این سی پی سے گفتگو کرکے کوئی حل نکالا جائے، اطلاعات کے مطابق این سی پی نے وہی 50-50 کا فارمولا رکھا ہے جو شیوسینا نے بی جے پی کے سامنے رکھا تھا۔

کیاہے 50-50 فارمولا؟

ڈھائی سال کانگریس این سی پی کا وزیر اعلیٰ ہو اور اخر کے ڈھائى سال شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ اور وزرات کی تقسیم میں بھی برابر کے ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ راشٹر وادی کانکانگریس کے اراکین اسمبلی کی تعداد شیوسینا سے صرف 2 کم ہے، شیوسینا کے اراکین 56 ہے جبکہ این سی پی کے 54 ہیں، طرح اگر شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس مل کر حکومت بنائیں تو یہ تعداد 154 ہوجاۓ گی اور ایک مستحکم حکومت بن جائے گی۔

شیوسینا نے واضح کیا ہے کہ وہ نظریاتی اختلافات کے باوجود کانگریس این سی پی سے مل کر مستحکم حکومت بنا سکتے ہیں۔ اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھ سکتے ہیں، اور ریاست کےلیے ترقی کا کام کرسکتے ہیں۔