مہاراشٹر میں مسلمانوں کو ریزرویشن کے لیے تحریک چلائیں گے:اسدالدین اویسی نے کیا اعلان

   

ممبئی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان حیدرآباد اسد الدین اویسی نے جمعرات کو کہا کہ وہ مہاراشٹر میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اورنگ آباد میں ’مہاراشٹر میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کہی۔ تقریب کا اہتمام دعا فاؤنڈیشن اور سینٹر فار ڈویلپمنٹ پالیسی اینڈ پریکٹس نے کیا تھا۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے دعویٰ کیا کہ عدالت نے قبول کیا ہے کہ مسلم کمیونٹی میں 50 ذاتوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ اب بھی تمام سیاسی پارٹیاں مراٹھا برادری کی حمایت کر رہی ہیں لیکن مسلمانوں کے ریزرویشن پر کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مسلمانوں کو ریزرویشن کی مانگ کو لے کر پورے مہاراشٹر میں احتجاج کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت ناگپور اسمبلی اجلاس میں اس بارے میں آرڈیننس لائے۔

YouTube video