مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے آج ثابت کریں گے اکثریت

   

ممبئی: بی جے پی لیڈر راہل نارویکر کو مہاراشٹر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اسی ساتھ شندے سرکار اپنے پہلے امتحان میں پاس ہوگئی ہے ۔ اسپیکر عہدہ کے الیکشن کو کل ہونے والے فلور ٹیسٹ سے پہلے سیمی فائنل مانا جارہا ہے ۔ پیر کو ایوان میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اکثریت ثابت کرنی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر عہدہ کیلئے ہوئے الیکشن میں بی جے پی لیڈر راہل نارویکر کو 164 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار راجن سالوی کو 107 ووٹ ملے ۔شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ نے شندے خیمے کے 16 ممبران اسمبلی کو معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے ۔ اس صورت میں اکثریت کا ہندسہ 137 پر آجائے گا ۔ 16 ووٹ کم ہونے پر ایکناتھ شندے ۔ دیویندر فڑنویس سرکار کے پاس اکثریت کے پاس 148 ووٹ ہوں گے ۔