مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے طلباء کوفوجی تربیت دینے کا منصوبہ

   

ممبئی ، 3 جون (یو این آئی) مہاراشٹر میں اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں پہلی جماعت سے طلباء کو بنیادی فوجی تربیت دی جائے گی تاکہ ان میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور جسمانی صحت کے لیے ورزش کی عادت کو فروغ دیا جا سکے ۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے بچوں میں قوم سے محبت، جسمانی طور پر سرگرم رہنے اور منظم طرز زندگی کو اپنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ دادا بھوسے نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت سے طلباء کو بنیادی سطح کی فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جو ان میں ملک سے محبت، باقاعدہ ورزش اور نظم و ضبط جیسی اہم خوبیوں کو فروغ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس تجویز کو مثبت طور پر قبول کیا ہے ۔