ممبئی: مہارشٹرا میں کویڈ19 کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 548 پہونچ گئی ہے جسمیں مسلمانوں کی کل تعداد 239 ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تین مئی تک کی اس اعداد وشمار کے مطابق مرنے والوں میں مسلمانوں کی تعداد 44 فیصد جبکہ ریاست میں 12 فیصد دوسرے لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔
ریاستی عہدیداروں اور ماہرین نے اس کے پیچھے متعدد وجوہات کی نشاندہی کی ہے: خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی مارچ کے وسط کے آخر تک پہنچی۔ متعدد مساجد میں نماز جمعہ 20 مارچ تک جاری رہی۔ معاشرے کا ایک اہم حصہ ان محلوں میں رہتا ہے جہاں معاشرتی دوری مشکل ہے ، آبادی کی کثافت زیادہ ہے ، اور غریبوں کے صحت کی دیکھ بھال کرنے کا کام دیر سے شروع ہوا۔
مزید کہا جا رہا ہے کہ جن تبلیغی بھائیوں کو کورونا ہوا تھا انکی جانچ تھوڑی دیر سے گئی، مہارشٹرا میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے فلپائن کے شہری کی سب سے پہلے مثبت رپورٹ ائی تھی۔
کہا جا رہا ہے مقامی طور پر تمام ذمہ داران کو بتایا گیا ہے کہ وہ اردو میں اپنے لوگوں اس بیماری کی سنگینی کے بارے میں اگاہ کراے۔