مہاراشٹر میں کورونا کے 1,444 نئے معاملے

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں چہارشنبہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کووڈ 19 کے 1,444 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 80,98,738 ہو گئی ہے ، جب کہ مزید آٹھ اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 1,48,237 ہو گئی ہے ۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 2,006 مریض اس وائرس سے ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کریا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,39,594 ہوگئی۔ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے ۔بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 10,902 فعال کووڈ 19 کے مریض زیر علاج ہیں۔ بلیٹن کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ میں 25 مثبت معاملے ہیں اور یہاں ایک موت ہوئی ہے ، ان میں اورنگ آباد ضلع میں 9، لاتور (4)، ناندیڑ (3)، جالنا (3)، پربھنی (2)، بیڑ (2)، ہنگولی (1) اور عثمان آباد (1) شامل ہیں۔
کوٹہ میں 10 افراد جوا کھیلتے ہوئے پکڑے گئے
کوٹا: راجستھان میں کوٹہ کے جواہر نگر تھانہ علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر تاش کے بتوں سے جوا کھیلتے ہوئے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر) کیسر سنگھ شیخاوت نے آج بتایا کہ کل رات جواہر نگر تھانہ انچارج واسودیو سنگھ کو مخبروں سے اطلاع ملی تھی کہ داداباڑی کی فاؤنڈیشن کچی بستی، وقف کالونی، رام پورہ کوتوالی اور اننت پورہ کی برڑا بستی کے کچھ لوگ جواہر نگر میں کوٹہ ہوائی اڈے کی چہاردیواری کے قریب عارضی پبلک لائٹس لگا کر تاش کے پتوں سے جواکھیل رہے ہیں۔