مہاراشٹر میں 4 جولائی کو شندے حکومت کو فلور ٹسٹ کا ہوگا سامنا،وزیر اعلیٰ نے کہا- ہمارے پاس 170 سے زیادہ اراکین اسمبلی

   

ممبئی:مہاراشٹر میں شندے گروپ کی شیو سینا-بی جے پی اتحاد کی نئی حکومت 4 جولائی کو اسمبلی فلور ٹسٹ کا سامنا کرے گی۔ حالانکہ اس کو لے کر حکومت کا خیمہ فکر مند نہیں ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لئے مناسب اکثریت ہے۔جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہمارے پاس کل 170 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے، جو ریاست میں حکومت کی تشکیل کرنے کے لئے ایک مناسب اکثریت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی جو اراکین اسمبلی باہر ہیں، وہ سبھی کل ممبئی آجائیں گے۔