مہاراشٹر میں 714 پولیس اہلکار کورونا سے متاثرہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔9مئی (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں مہاراشٹر کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں روز بروز حالت خراب ہوتی جا رہی ہے وہیں کورونا وارئیرس پولیس اہلکاروں کے بڑی تعداد میں متاثر ہونے سے تشویش لاحق بڑھ گئی ہے ۔مہاراشٹر پولیس نے ہفتہ کو بتایا ریاست میں 714 پولیس اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں فی الحال 648 فعال معاملات ہیں۔61 پولیس اہلکار صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ پانچ کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں متاثرین میں 633 سپاہی اور 81افسران شامل ہیں۔ محکمہ پولیس کے توثیق شدہ کیسیس میں 577 سپاہی اور 10افسران ہیں۔ صحت مند افراد میں 51 سپاہی اور 10 افسر ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام مرد اہلکار ہیں۔مہاراشٹر میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ 194 حملے کے واقعات ہوئے ہیں اور 689 لوگ گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 77 قیدیوں اور 26 ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع اورنگ آباد میں کووڈ۔ 19 کے 17 نئے کیسیس سامنے آئے جس کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے ۔ان نئے کیسیس میں سنجے نگر(6) مکندواڑی میں (4) ، بابر کالونی میں (2)، بھوانی نگر، آسفیہ کالونی ، رام نگر اور سلک مل کالونی میں بالترتیب ایک ۔ ایک مریض ہے۔ جمعہ کو اس ضلع میں 100 افراد کورونا سے متاثر تھے جن میں انڈین بٹالین فورس کے 73 جوان بھی شامل ہیں۔