مہاراشٹر: نمائندہ شخصیات کے ٹویٹ کے معاملہ کو لے کر سابق وزیر اعلیٰ فڑنویس نے ادھو سرکار پر سادھا نشانہ

   

اداکاروں اور نمائندہ شخصیات کے ذریعہ ٹویٹ معاملے میں مہاراشٹراسمبلی میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی لیڈردیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار شرجیل عثمانی کی حمایت کرتی ہے اور نمائندہ شخصیات پر کارروائی کی مانگ کرنے کی بات کر رہی ہے۔ جس کے جواب میں مہاراشٹر وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ سرکار کسی خاص شخصیت کے خلاف کارروائی کی بات نہیں کر رہی ہے ۔ بلکہ اس معاملہ میں ایک پارٹی کے آئی ٹی سیل کی جانچ کی گئی ہے ، جس میں دس سے بارہ لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں اور ان پر کاروائی جاری ہے ۔ فڑنویس نے جواب میں سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ آپ کی کسی کارروائی سے ہم نہیں ڈرتے ۔