مہاراشٹر: کورونا کیسز میں اضافہ ،کہیں تیسری لہر کی دستک تو نہیں ہے ، ہیلتھ ورکرز بوسٹر خوراک کا مطالبہ کر رہے ہیں

   

مہاراشٹر کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے جو مریض ملے ہیں ان میں سے تقریبا 65 فیصد مریضوں نے ویکسین نہیں لی تھی ریاست میں کورونا ویکسین پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین لے رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ایسی صورتحال میں بہت سے ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز محسوس کرتے ہیں کہ تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر انہیں ویکسین کی تیسری خوراک ملنی چاہیے کیرل میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے جبکہ مہاراشٹر میں بھی روزانہ کیسز چار ہزار سے بڑھ کر اب پانچ ہزار ہو رہے ہیں میٹروپولیٹن ممبئی جہاں دو ہفتے قبل کورونا کے 200 سے کم نئے کیس رپورٹ ہو رہے تھے اب یہ تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے کورونا کیسز میں اس اضافے کے درمیان کووڈ ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ کیئر فرنٹ لائن ورکرز بوسٹر شاٹ یعنی ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت بتا رہے ہیں جنوری میں ویکسینیشن کا آغاز ان سے ہی ہوا تھا۔