ممبئی10اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر حکومت نے کوروناوائرس (کوویڈ ۔19)سے نمٹنے کے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی مختلف جیلوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے جمعرات کی رات ممبئی سینٹرل جیل، بھائکھلا ضلع سنٹرل جیل، تھانے سینٹرل جیل، کاکیان ضلع جیل اور یرودا سینٹرل جیل میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان تمام جیلوں کے جیل سپرنٹنڈنٹ کو سنٹرل دروازے پر تالا لگانے اور ملازمین کی دو شفٹ میں ڈیوٹی شروع کرنے اور جیل کے احاطے کے اندر رہنے کی سہولت اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اعلی حکام کے موبائل اور ٹیلی فون نمبر ان ملازمین کے خاندان کے اراکین کو دیے گئے ہیں اور اگر انہیں کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ ان نمبر پر کال کر سکتے ہیں۔