ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کے روز کہا کہ سیاست دانوں کو رات کے سفر سے گریز کرنا چاہئے اور اگر ایسا کرنا ضروری ہو تو انتہائی احتیاط برتیں۔ پوار نے یہ تبصرہ ستارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے جے کمار گورے کے حادثے کے سلسلے میں کیا۔ گورے اور ان کے محافظ اور ڈرائیور سمیت تین دیگر افراد آج صبح اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی گاڑی یہاں سے تقریباً 110 کلومیٹر دور پھلٹن میں بنگنگا ندی پر پل سے گر گئی۔گورے کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے سینے پر صرف معمولی زخم آئے ہیں اور ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔