مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی

   

Ferty9 Clinic

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں دیش مکھ کو منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے بھی راحت نہیں ملی ہے سپریم کورٹ نے دیشمکھ کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے دیشمکھ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اس معاملے کے بارے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ قانونی علاج صرف قانونی دفعات کے تحت کیا جا سکتا ہے منی لانڈرنگ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ درج کردہ فوجداری مقدمے میں کسی بھی قسم کی زبردستی کارروائی سے بچنے کے لیے انیل دیشمکھ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ اور ان کے بیٹے کے ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کئی بار منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا۔