مہاراشٹر کے 6 اضلاع میں یوم آزادی پر خود سوزی کی کوششیں ناکام

   

ممبئی ، 15 اگست (یو این آئی)یوم آزادی کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں جمعہ کے روز چھ الگ الگ مقامات پر خود سوزی کی کوششوں کے واقعات سامنے آئے ، تاہم موقع پر موجود پولیس کی فوری مداخلت کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعات ممبئی، بلڈھانہ، دھولیہ، شولاپور، انداپور اور وردھا میں پیش آئے ۔ بیشتر معاملات زمین کے تنازعات، واجبات کی عدم ادائیگی، انصاف کے مطالبات اور ناانصافی کے خلاف احتجاج سے جڑے ہوئے تھے ۔ تمام مقامی پولیس تھانے ان واقعات کی چھان بین میں مصروف ہیں۔میرین لائنز پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ناسک ضلع کے امباد سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ وزارت کے باہر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے ۔