مہارج جنوبی افریقہ کے ونڈے کپتان

   

جوہانسبرگ ۔لنگی نگیڈی کے کورونا سے متاثر ہوکر اسکواڈ سے باہر ہوجانے کے بعد جونیئر ڈالاکوافریقی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپنے ٹوئٹ میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یاد رہے کہ نیدرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ونڈے سیریزکا پہلا مقابلہ سنچورین میںکھیلے جانے کے بعد اور دوسرا اورتیسرا میچ 28 نومبر اور یکم دسمبرکو اسی میدان پرمقررہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیدرلینڈزجنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف مکمل بین الاقوامی سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہے،جو 2023 کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفکیشن ٹورنمنٹ ہے۔ جنوبی افریقہ اس وقت فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔ کیشوو مہاراج اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں، جب کہ سفید گیند کے کپتان ٹیمبا باوما اورکئی دوسرے کھلاڑیوں کوکام کے زیادہ بوجھ اور قومی خدمات پر اور مختلف بین الاقوامی ٹی20کیلئے آرام دیا گیا ہے۔