مہارشٹرا کی عوام پنجاب مہارشٹرا بینک کی بدعنوانی سے ابھی نجات ہی حاصل کر نہیں پائی تھی کہ اور ایک برسرعام بدعنوانی ہونے کے امکانات لگائے جا رہے ہیں،تھانے میں واقع گڈوِن جویلرس شو روم کا مالک فرار بتایا جا رہا ہے، یہ خبر سن کر عوام پریشان ہیں اور لوگ سڑکوں پر اتر ائی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کا مالک اپنے سبھی برانچ بند کرکے فرار ہو گیا ہے، کئی لوگوں کے نقدی اور زیورات اس کمپنی میں ہیں، اس معاملہ کو لے کر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم 250 سے 300 تک لوگوں سے ہم نے رابطہ کیا ہے، اور ہم نے اس کمپنی کے تمام شو رومس کو سیل کردیا ہے، اور پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گڈون کمپنی کے کئی شو روم ہیں اور لوگوں نے اس میں بہت سرمایہ کاری کی ہے، ایسے میں مالک کا فرار ہونے سے انکو یہ خوف ستانے لگا ہے کہ کہیں انکو اپنے پیسوں سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔
پولیس کے مطابق خبر ملتے ہی وہ اس کمپنی کے مالک کی ڈومبیولی میں واقع رہائش گاہ پر پہونچے مگر وہ مکان بند پایا گیا، اس کمپنی کے دو مالک ہیں دونوں کا تعلق کیرالا سے ہے ایک کا نام سنیل اور دوسرے کا نام سدھیش ہے، ممبئی اور پونے میں انکے کل 13 شو رومس ہیں۔
اس کمپنی نے 1992 سے کیرالا میں سونا بنانا شروع کردیا تھا اسکے تین سال بعد یہ کمپنی ہولسیل کاروبار میں آگئی، اور 2004 میں۔ ممبئی میں یہ کاروبار شروع کیا گیا۔