مہارشٹرا پی ایم سی بینک گھوٹالا! دہلی ہائی کورٹ نے ار بی ای کو اور مرکزی بھیجا نوٹس

,

   

مہارشٹرا پی ایم سی بینک گھوٹالے کو لے دہلی ہائی کورٹ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس بدعنوانی کے مدنظر ار بی ای اور مرکزی حکومت کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

آپ کو معلوم ہو کہ ایک شخص نے دہلی ہائی کورٹ میں اس معاملے کو لے کر عرضی داخل کی تھی، عرضی گذار نے کھاتہ داروں کو انکے حق دینے کی مانگ کی ہے۔ کھاتہ داروں کے پیسے نکالنے پر پابندی کو ہٹانے کی اپیل کی گئی ہے، اور اس کے تحت عدالت کو کوئی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی مانگ کی گئی ہے۔ اگلی سماعت 22 جنوری کو ہوگی۔

لوگوں کا کہنا کہ کئی لوگ اپنے حق کو لے کر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، اور کئی لوگ اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

لوگوں کی یہ بھی مانگ ہے کہ پیسے نکالنے کےلیے 6 مہینے میں 8000 کا جو ہدف مقرر کیا گیا تھا اسے بڑھانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کا کہنا کہ چونکہ یہ معاملہ ار بی ای سے جڑا ہے لہذا اس میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے۔

YouTube video