مہارشٹرا کے انے والے انتخابات میں بی جے پی-شیوسنا کے اتحاد پر پھر سے منڈلائے بادل، شیوسینا 135 نشستوں پر بضد

,

   

مہارشٹرا میں بی جے پی کی اتحادی جماعت شیوسینا نے کے سربراہ نے صاف طور پر کہا کہ ہم 135-135 نشستوں پر اپنی قسمت آزمائیں گے مگر خبریں یہ بھی آرہی ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، برسراقتدار جماعت بی جے پی50-50 جے مشن سے خوش نہیں ہے۔ اور بی جے پی نے اب تک کوئی فائنل فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ امت شاہ اور فڑنویس نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا 135-135 نشستوں پر اپنی قسمت آزمائیں گے اور دیگر اتحادی جماعتوں میں باقی نشستیں تقسیم کی جائیں گی۔ اپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر کی اسمبلی میں کل 288 نشستیں ہیں۔

واضح رہے کہ معروف کسان کے رہنما کشورساہا نے کل شیوسینا میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے، جبکہ انہوں نے چند روز قبل موٹر وہیکل ایکٹ سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کیساتھ معاہدہ ہواتھا۔ ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایسے محل سے ٹکٹ دیے جانے کے امکانات لگائے جا رہے ہیں۔