مہارشٹرا کے جھٹکے کے بعد بی جے پی کو اور ایک جھٹکا، جھارکھنڈ میں ایل جے پی نے 50 امیدواروں کا کیا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

جھاڑکھنڈ میں اسمبلی انتخابات انے والے ہیں تمام سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے اسی بیچ این ڈی اے میں شامل ایل جی پی نے 50 امیدواروں کو اتارنے کا اعلان کیا ہے، ایل جی پی کے رہنما چراغ پاسوان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے جن نشستوں کی مانگ کی تھی بی جے پی نے اس پر اپنا امیدوار اتارا ہے، اس صورت حال میں مناسب یہی ہے کہ ہم تنہاء الیکشن لڑیں۔

چراغ پاسوان نے مزید کہا کہ ایل جے پی اس بار ’ ٹوکن‘ کے طور پر دی جانے والی سیٹوں کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی جھارکھنڈ کی 50 سیٹوں پر اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہے اور آج شام تک پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کا ہم اعلان کریں گے۔

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو حال ہی میں پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا، چراغ پاسوان مسلسل دو بار سے بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے بازی مار کر پارلیمان جا رہے ہیں، چراغ پاسوان نے پیر کے روز بھی جھارکھنڈ میں اکیلے الیکشن لڑنے کی اپنی رائے ظاہر کی تھی۔