امراوتی: گائے کو دیکھنے وچھونے سے انسان کے جسم سے منفی اثرات دور ہوتے ہیں۔ مہارشٹرا کے شیو سینا حکومت میں نئی وزیراطفال و رکن اسمبلی کانگریس یاشومتی ٹھاکور نے یہ بات کہی۔ وہ امراوتی سے 700کیلومیٹر دو ایک گاؤں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تہذیب کہتی ہیں کہ اگر آپ گائے کو چھوتے ہیں یا اسے دیکھتے ہیں تو آپ کے جسم سے منفی اثرات دور ہوتے ہیں۔ آپ کی طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔“
https://www.youtube.com/watch?v=VJM-Umat4Ag
انہوں نے کہا کہ گائے ایک مقدس جانور ہے۔کوئی دوسرا جانور ہویا گائے انہیں چھونے سے ہمیں پیار محسوس ہوتا ہے۔ میں نے جو کہا ہے اس میں غلط بات کیا ہے؟ ابتداء میں ضلع میں پریشد انتخابات مہم میں حصہ لیتے ہوئے یشومتی ٹھاکورنے بتایا کہ ہم ابھی ابھی برسر اقتدار آئے ہیں، ابھی تک ہماری جیبیں رقم سے گرم نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائے دہندے اپوزیشن سے رقم لے کر کانگریس کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔