مہالکشمی اسکیم: درخواستوں میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے 10 فروری تک سروے

   

کاماریڈی :7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے بتایا کہ مہالکشمی اسکیم کے تحت درخواست گذاروں کی غلطیوں کی تصحیح کیلئے 10؍ فروری تک دیہاتوں میں سروے کی ٹیم دورہ کرے گی ۔ ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے بتایا کہ مہا لکشمی اسکیم کے تحت 500 روپئے قیمت پر گیس سلنڈر فراہم کرنے کیلئے حکومت منصوبہ بند ہے اور ڈسمبر 28 تا 6؍ جنوری تک حکومت کی جانب سے پرجا پالنا پروگرام کے تحت درخواستیں حاصل کی تھی اور ان درخواستوں میں کئی افراد غلط خانہ پری بھی کے علاوہ مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیا ہے ان افراد کی غلطیوں کی تصحیح کیلئے ٹیم دیہاتوں کا دورہ کرے گی ۔ درخواست گذاروں نے گیس ایجنسی کا نام ، کنزیومر نمبر ، راشن کارڈ نمبر فراہم کیا ہے لہذا حکومت ان تفصیلات کے حصول کیلئے گھر گھر پہنچ کر سروے کرے گی ۔ میونسپل کے علاقہ میں کمشنر میونسپلٹی ، عہدیدار وارڈوں کا دورہ کرے گی ۔اور ہر ٹیم 30 درخواستیں لے کر گھر گھر پہنچ کر دورہ کرے گی اور تمام تفصیلات صحیح پائے جانے پر اس کی منظوری بھی دے گی ۔

نارائن پیٹ میں 11 فروری کو مفت طبی کیمپ
نارائن پیٹ 7 فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ و محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے اشتراک سے 11 فروری بروز اتوار صبح 10:30 بجے سے شام 4 بجے تک مفت میڈکل کیمپ بمقام سیفٹی ہاسپٹل شاتاواہانا کالونی نارائن پیٹ میں منعقد ہوگا۔ اس مفت میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد رفیق (ایم بی بی ایس ایم ڈی) بی پی’ شوگر اور تھائرائیڈ کے مریضوں کا مفت معائنہ اور تشخیص کریں گے۔ اور اسکے علاوہ بی پی اور شوگر کا مفت ٹسٹ ‘ مفت ادویات فراہم کئے جائیں گے۔ تھائرائیڈ کے ٹسٹ پر 50 فیصد اور دیگر لیاب ٹسٹوں پر 20 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ خواہشمند حضرات اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 10 فروری صبح 10 بجے تا شام 4 بجے تک اپنا نام درج کروائیں۔ مزیدتفصیلات کیلئے 9505440110 یا 9989697108 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔