آر ٹی سی میں مفت سفر محفوظ ، اسکیم سے کارپوریشن میں نمایاں تبدیلی
حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے متعارف کردہ ’’ مہالکشمی ‘‘ اسکیم کی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔ یہ اسکیم آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین کو حفاظت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے مالی بچت کا سبب بن رہی ہے ۔ تاحال 200 کروڑ صفر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اس اسکیم نے آر ٹی سی کا نقطہ نظر بدل کر رکھ دیا ہے۔ مہالکشمی اسکیم متعارف کرانے سے قبل صرف آر ٹی سی بسوں میں (OR) شرح 67 فیصد تھی ۔ آر ٹی سی کو ہر ماہ بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا ۔ اکثر ڈرائیور اور کنڈاکٹر مسافرین کا انتظار کیا کرتے تھے۔ مہالکشمی اسکیم کے نفاذ کے بعد (OR) بسوں میں سفر کرنے والوں کی شرح بڑھ کر 95 فیصد ہوئی ۔ آر ٹی سی کی جانب سے بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین کو زیرو ٹکٹ ‘‘ جاری کیا جارہا ہے۔ اور ان زیرو ٹکٹ کا معائنہ ریاستی حکومت آر ٹی سی کو ادا کر رہی ہے ۔ ماہانہ 358.79 کروڑ روپئے کے حساب سے مالیاتی سال 2025-26 کے بجٹ میں 4,305.49 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت کی اس باوقار اسکیم پر خواتین مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکیل کر رہی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مہالکشمی اسکیم کے اہم سنگ میل عبور کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی اسکیم کامیابی سے جاری ہے ۔ مہالکشمی اسکیم سے استفادہ کرنے والی خواتین کو چیف منسٹر نے مبارکباد پیش کی ۔ ساتھ ہی آر ٹی سی انتظامیہ اور عملے کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی ۔ جنہوں نے اس اسکیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ 2