مہانکالی علاقہ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

   

حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی) سکندرآباد مہانکالی اے سی پی سردار سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے مناسب احتیاط کی جارہی ہے ۔ مختلف مقامات پر پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔اس میں مہانکالی اے سی پی،تین انسپکٹرس، دس سب انسپکٹرس و دیگرملازمین پولیس نے حصہ لیا۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرچوکس رہنے کی عوام سے درخواست کی ۔