مہانکالی پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سنگین سرقہ کی واردات میں سارقین نے 30 لاکھ نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نوؤکر جیویلری شاپ میں سارقین کی ایک ٹولی داخل ہوئی دکان کے مالک روپ رام کے آنکھ میں مرچی کا اسپرے چھڑک کر رقم لوٹ لی ۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ٹاسک فورس پولیس نے شبہ کی بنیاد پر 8 افراد کو حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ سے قبل سارقین نے جیویلری شاپ کا معائنہ کیا تھا اور منصوبہ بند طریقہ سے واردات انجام دی گئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 15 دن قبل حیات نگر علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں یہی ٹولی ملوث ہے ۔