مہاوکاس اگھاڑی کی طاقت کا اندازہ نہیں کیا جاسکا: فڈنویس

   

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات میں پانچ میں سے تین نشستوں پر شکست کا منھ دیکھنے کے بعد آج یہاں ریاست کے سابق وزیراعلی و بی جے پی لیڈر نے اعتراف کیا کہ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ان کی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی کانگریس؛ این سی پی اور شیوسینا (ایم وی اے ) کی مشترکہ طاقت کا اندازہ کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابی نتائج کا تجزیہ کرے گی اور بہتر ومنظم طریقے سے اگلے انتخابات کی تیاری کرے گی۔ ایم وی اے امیدوار اب تک پانچ میں سے تین انتخابی حلقوں سے جیت چکے ہیں۔واضح رہیکہ یکم دسمبر کو ریاست میں تین گریجویٹس ‘اور دو اساتذہ کرام کے حلقہ سمیت ۔ ایک بلدیاتی نشست کے لئے انتخابات ہوئے تھے ۔