مہاویر جینتی:جین مہاسبھا کی شراب سے پاک زندگی کی مہم کا آغاز

   

نئی دہلی: جین مہاسبھا نے منگل کو بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش کے موقع پر شراب سے پاک خاندان اور دکھاوے سے پاک اور دن میں شادی کی مہم شروع کی۔یہ مہم پورے ملک میں چلے گی اور اس دوران جین رہنما اور جین آچاریہ اور بابائے کرام مثالی طرز زندگی کی تبلیغ کریں گے ۔ جین مہاسبھا کے صدر دنیش جوشی نے تقریب کی صدارت کی۔ دہلی جین مہاسبھا کے جنرل سکریٹری پروفیسر رتن جین، سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن لہر سنگھ سرویا، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، جین سادھوی سنگھمترا جی مہاراج اور جین سماج کے کئی معززین اور قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سنکلپ لیٹر بھی بھرے گئے جس کے مطابق جین سنت ان جین گھروں سے کھانا نہیں لیں گے جہاں شراب کا استعمال کیا جاتا ہے اور جو جین لوگ شراب پیتے ہیں انہیں کسی بھی جین ادارے کا عہدیدار نہیں بنایا جائے گا۔