بریلی: سماجوادی پارٹی لیڈر و سابق ایم ایل اے سلطان بیگ پر بریلی واقع شیر گڑھ تھانے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مہاکمبھ سے متعلقہ دئیے گئے بیان کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔سرکل افسر ارون کمار بہیڑی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ سابق ایم ایل اے سلطان بیگ کے خلاف بی جے پی لیڈر ویر پال نے مہاکمبھ اور وزیر اعلی پر غلط بیان کے حوالے سے تھانے میں تحریر دی۔ جس کے بعد سابق ایم ایل اے سلطان بیگ کے خلاف شیر گڑھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سابق ایم ایل اے سلطان بیگ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ مہاکمبھ میں بڑا حادثہ ہونے کے بعد بھی یوگی حکومت کا اس جانب توجہ نہیں دیا۔ اگر ان حادثات سے سرکار سبق لے لیتی تو شاید دوبارہ حادثہ نہ ہوتا۔ مہاکمبھ میں تمام جانیں گئیں لیکن یوگی حکومت نے صحیح اعداد نہیں بتائے۔
اعداد کو چھپا کر معاملے کو دبانے کا کام کیا جارہا ہے ۔