مہاکمبھ سے آنے والے عقیدت مند حادثہ کا شکار،ایک ہلاک

   

ستنا: پریاگ راج سے ناگپور جانے والی ایک گاڑی آج مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے نادان علاقے میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 72 سالہ خاتون منگلا ایکناتھ چورے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق صبح پریاگ راج میں کمبھ اسنان کرنے کے بعد ناگپور لوٹ رہے لوگوں کی گاڑی قومی شاہراہ 30 پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔