مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30افرادکی موت، درجنوں زخمی

,

   

مونی اماوسیہ اسنان کے موقع پر رات دیر گئے بیریکیڈنگ ٹوٹنے کے بعد افراتفری
مہاکمبھ نگر: مونی اماوسیہ پر چہارشنبہ کو بیریکیڈنگ ٹوٹنے کے حادثے کے بعد مچی بھگڈڑ میں 30عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 90زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویبھو کرشن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں میں 25 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ پانچ کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کچھ زخمیوں کے اہل خانہ اپنے مریض کو لے کر چلے گئے جبکہ 36 کا علاج مقامی میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برہم مہورت سے قبل علی الصبح ایک سے د و بجے کے درمیان میلہ علاقے میں اکھاڑا مارگ پر بھاری بھیڑ کا دباؤ بنا اور بھیڑ کے اس دباؤ سے دوسری جانب کے بیریکیڈنگ ٹوٹ گئے اور لوگ بیریکیڈنگ پھلانگ کر دوسری جانب آگے جہاں عقیدت مند برہم مہورت کا انتظار کررہے تھے ۔بھیڑ نے انہیں نہیں دیکھا اور ان کو کچلنا شروع کردیا۔ اگر چہ نتظامیہ نے اسی وقت راحت رسانی کا کام کرتے ہوئے بھیڑ کو قابو کیا۔ اور ایمبولنس سے 90 زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا لیکن اس میں 30 عقیدتمندوں کی موت ہوچکی تھی۔ کرشن نے بتایا کہ مہلوکین میں سے 25 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی جانی باقی ہے ۔ ان میں سے کرناٹک کے چار، آسام اور ایک گجرات کے بھی شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو کنبے کے اراکین لے کر چلے گئے ہیں اور 36زخمیوں کا علاج مقامی میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے میلہ انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر 1920 جاری کیا ہے جس پر زخمی کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکے گی۔اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی سنتوں، منڈلیشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس امرت اسان کے شراکت دار بنیں۔ عقیدتمندوں کی سہولیت کا دھیان رکھتے ہوئے اکھاڑوں نے امرت اسنان کیا جو بحسن خوبی اختتام کو پہنچ گیا۔ کرشنا نے بتایا کہ امرت اسنان میں آج کوئی وی وی آئی پی یا وی آئی پی پروٹوکول نہیں تھا۔ اور آنے والے امرت اسنان میں اس طرح کا کوئی نظم نہیں کیا جائے گا۔حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو 25، 25 لاکھ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

مہا کمبھ مودی۔یوگی کی بدانتظامی کا شکار :کانگریس
پٹنہ: بہار کانگریس کے چیف ترجمان راجیش راٹھور نے مہا کمبھ میں ہونے والے المناک حادثے پر مرنے والوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہا کمبھ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بدانتظامی کی نذر ہوگیا۔ راٹھور نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ سناتن دھرم کی یہ ستم ظریفی ہے کہ اتنے بڑے مذہبی پروگرام مہا کمبھ کے تمام انتظامات کے بارے میں بہت شور مچانے کے باوجود وی آئی پی کلچر کی حمایت کرنے والی حکومت نے بدانتظامی کے علاوہ عام عقیدت مندوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ یہ حکومت مذہبی احترام کے ساتھ مرنے والوں کی آخری رسومات کا انتظام بھی نہیں کر پا رہی ہے جس نے ایک بار پھر کووڈ کے دور میں یوپی حکومت کی تصویر پیش کر دی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے مرنے والوں کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ اور ان کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے اور زخمیوں کو 25 لاکھ روپے دینے کی بھی مانگ کرتی ہے ۔

مہا کمبھ کی ذمہ داری یوگی کے بجائے کسی اور کو دی جائے :کانگریس
نئی دہلی: کانگریس نے پریاگ راج مہاکمبھ میں مہااسنان کے دوران ہونے والی بھگدڑ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ امرت اسنان کے انعقاد کی ذمہ داری کسی اور موثر منتظم کو سونپی جائے ۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بھگدڑ میں مارے گئے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورت حال سے بچنے کیلئے وی آئی پی موومنٹ پر پابندی عائد کرکے میلہ انتظامیہ کا آپریشن ذمہ دار ہاتھوں کے حوالے کرنا چاہیے۔

مہاکمبھ حادثہ کی جانچ کیلئے
کمیشن کی تشکیل:یوگی
مہاکمبھ نگر: مہاکمبھ میں بیریکیڈنگ ٹوٹنے سے ہوئے حادثے سے دکھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام سیکورٹی انتظامات کے باوجود بھیڑ کے دباؤ میں ہوا حادثہ دل کو دہلانے والا ہے ۔یوگی نے کہا کہ حادثے کی جانچ کے لئے ہم نے سابق جج ہرش کمار کی قیادت میں تین رکنی جانچ کمیشن تشکیل دیا ہے جس میں سابق ڈی جی وی کے گپتا اور ریٹائرڈ آئی اے ایس ڈی کے سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پولیس سے الگ سے حادثے کی وجوہات کی جانچ کرائے گی۔

پریاگ راج میں بھگدڑ کا واقعہ
انتہائی افسوسناک :مرمو، مودی
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مونی اماوسیہ کے موقع پر پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے میں بھگدڑ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے اور عقیدتمندوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مرمو نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ کا واقعہ بہت افسوسناک ہے ۔ میں زخمیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ تمام زخمی عقیدت مند جلد صحت یاب ہو جائیں۔ مودی نے پریاگ راج میں بھگدڑ کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کی۔

مہاکمبھ حادثہ پر یوگی استعفی دیں
اٹاوہ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے چہارشنبہ کو کہا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں ہوئے حادثے کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو استعفی دے دینا چاہئے ۔ضلع کوآپریٹو کمیٹیوں کے الیکشن میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد آبائی ضلع اٹاوہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مہاکمبھ میں زخمی عقیدت مندوں کے علاوہ کا مکمل انتظام کرنے کے ساتھ فی متوفی کے وارث کو ایک ایک کروڑ روپئے کی مالی مدد فراہم کی جانی چاہئے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔یادو نے سماج وادی پارٹی حکومت کے دوران سال 2013 میں ہوئے کمبھ میلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 400تا600 کروڑ روپئے میں کتنا اچھا انتظام کیا گیا تھا۔ اس میں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن اس حکومت میں 11000کروڑ روپئے خرچ کی اگیا اور بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن سارے دعوے کئے لیکن سارے دعوی وعدے حکومت کے فیل نظر آئے اور اتنا بڑا حادثہ ہوگیا۔