ممبئی :ریاست مہارشٹرا کے ا یک اسکول میں فوڈ پوائزنگ کی شکایت پر 30 طالبعلم ہاسپٹل پہنچ گئے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق یرالی آشرم اسکول کے ہاسٹل میں رہائش پزیر طالب علموں نے کھانا کھایا جس کے بعد انہوں نے الٹی، پیٹ درد اور بخار کی شکایت کی، ضلعی محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسکول کے ہاسٹل میں مقیم 325 طلبہ کا معائنہ کیا جن میں سے 30 کی حالت خراب ہونے پر انہیں علا ج کیلئے منتقل کر دیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے طالبعلم بیمار ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام طالبعلموں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں جلد ا ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹسٹ کیلئے ہاسٹل سے کھانے اور پانی کے نمونے بھی حاصل کر لیے ہیں۔