مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر200یونٹ مفت بجلی :تیجسوی

   

سمستی پور: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنتی ہے تو لوگوں کو 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔چہارشنبہ کو سمستی پور کے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے الزام لگایا کہ حکومت کی ڈبل انجن، پری پیڈ میٹر اور مہنگے بجلی بلوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوری ریاست کے صارفین پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بہار واحد ریاست ہے جہاں لوگوں کو سب سے مہنگی بجلی ملتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ بجلی کے مہنگے بلوں کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں، لیکن حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے یادو، سمستی پور کے آر جے ڈی ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین، آر جے ڈی کے ضلع نائب صدر للن یادو اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر شمبھو یادو بھی موجود تھے ۔یہاں سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آج دوسرے دن بھی سمستی پور شہر کے کرپوری آڈیٹوریم میں ورکر ڈائیلاگ پروگرام کے تحت کارکنوں سے بات چیت کی۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے آج سمستی پور لوک سبھا حلقہ کے سمستی پور، کلیان پور، وارث نگر، روسرا، حیا گھاٹ اور کشیشورستھان اسمبلی حلقوں کے کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے خیالات کو جانا۔