مہدی حسن نے پہلی مرتبہ دوسرا مقام حاصل کر لیا

   

دبئی: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن نے زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل کر لی ہے، جو ان کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے27 سالہ مہدی نے دو ٹسٹ میچوں میں 116 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس ہمہ جہت کارکردگی کے بعد انہیں327 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی بار آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس رینکنگ میں وہ جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، جبکہ سرفہرست مقام پر ہندوستان کے رویندرا جڈیجہ بدستور400 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔چٹاگرام میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں مہدی نے بنگلہ دیش کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے قیمتی سنچری اسکورکی اور پھر دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر ٹیم کو فتح دلائی۔مہدی حسن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے بیٹنگ رینکنگ میں بھی آٹھ درجے ترقی کرکے 55ویں مقام حاصل کی، جبکہ ان کی 5-32 کی کارکردگی نے انہیں بولنگ رینکنگ میں دو درجے اوپر لا کر 24ویں مقام پر پہنچا دیا، جہاں ہندوستان کے جسپریت بمرا سرفہرست ہیں۔بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شادمان اسلام نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کر کے 17 درجے ترقی کرتے ہوئے 60واں مقام حاصل کی۔ ان کی یہ اننگز بنگلہ دیش کی 106 رنز سے اننگز کی جیت میں اہم ثابت ہوئی۔