مہدی نواز جنگ کینسر ہاسپٹل میں مریض پریشان

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) ریڈ ہلز میں واقع مہدی نواز جنگ کینسر ہاسپٹل میں علاج کیلئے روزانہ سینکڑوں مریض اور ان کے رشتہ دار پہنچتے ہیں لیکن انہیں ہاسپٹل کے احاطے میں بیٹھنے اور قیام کرنے کی کوئی سہولتیں میسر نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے صرف اعلانات کئے جارہے ہیں۔ عملی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے مریض اور ان کے رشتہ دار مہینوں سے ہاسپٹل کے احاطہ میں اس طرح رہتے ہوئے اپنا علاج کروارہے ہیں مگر محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے اس کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ عہدیداروں کی غفلت اور لاپرواہی مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کیلئے زحمت بن رہی ہے۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے۔ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پراقدامات کئے گئے ۔ ہاسپٹلس کو عصری سہولتوں سے لیس کیا گیا اور کئی مقامات پر نئے ہاسپٹلس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ حال ہی میں 100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کا افتتاح کیا گیا۔ مگر اس شعبہ کو قفل ڈال کر رکھا گیا ہے۔ یہ نیا بلاک استعمال میں آتا ہے تو مریضوں کو بہت سہولت فراہم ہوگی۔ ن