حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا نے مہدی پٹنم کے ہمایوں نگر اور نیک نام پور پر سڑکوں پر سے تجاوزات کو ہٹا دیا ۔ حیڈرا کو پرجاوانی میں شکایتیں وصول ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سڑک پر موجود پان کی دکانیں اور ہوٹلوں کے سامنے والے حصوں کو ہٹادیا جو فٹ پاتھ پر قبضہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو چلا رہے تھے ۔ نیک نام پور میں حیڈرا نے تجاوزات کے ذریعہ تعمیر کی گئی دیوار کو بھی منہدم کردیا جس کی وجہ سے دو کالونیوں کے درمیان کا فاصلہ کم ہوگیا ۔ حکام نے بتایا کہ اسکوائرز نے 800 مربع گز اراضی پر قبضہ کیا تھا اور متعدد شیڈ اور دیوار تعمیر کی تھی ۔ حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے مقام کا دورہ کیا اور دستاویزات کی تصدیق کرنے کے بعد دیوار کو منہدم کرنے کی ہدایت دی ۔ حیڈرا کی کارروائی نے اب سری وینکٹیشورا کالونی اور عثمانیہ کالونی کو جوڑنے والی 30 فٹ چوڑی سڑک کھول دی گئی ۔۔ش