حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مہدی پٹنم میں اسکائی واک کا کام اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے اور جون میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ اسکائی واک پیدل چلنے والوں کو محفوظ مقام فراہم کرے گا ۔ رپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع سے اجازت لینے میں لگنے والے وقت کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی ہے ۔ اجازت ملنے کے بعد کام کو تیز کیا جارہا ہے ۔ اس میں پانچ ہاپ آن اسٹیشن ہوں گے ۔ یہ اسٹیشن رعیتو بازار ، ڈیفنس کمپاونڈ وال ، مہدی پٹنم بس بے ، آصف نگر پولیس اسٹیشن اور گڈی ملکاپور جنکشن کے قریب واقع ہوں گے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اسکائی واک کی تعمیر کررہی ہے ۔ جس کی لاگت 32.97 کروڑ روپئے آئی ہے ۔ ڈیزائن میں دکانوں کو بھی شامل کیا گیا جس سے آمدنی کا ذریعہ پیدا ہوگا ۔ اسکائی واک کی اونچائی 6.15 میٹر اور چوڑائی چار میٹر ہوگی ۔ جس میں جسمانی طور پر کمزور و معذور افراد کی سہولت کے لیے لفٹ کی کرسیاں بھی لگائی جائیں گی ۔۔ ش