مہدی پٹنم رنگ روڈ پر پانی کی بڑی پائپ پھٹ پڑی

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد : شہر کے علاقہ مہدی پٹنم ریتی باؤلی رنگ روڈ پی وی این آر ایکسپریس وے پلر نمبر 54 کے قریب پانی کی ایک بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی جس سے سارے علاقہ میں سیلاب کا منظر دکھائی دینے لگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک پر پانی بہنے سے ٹریفک جام رہی۔ پانی کی اس لائن سے سربراہی عمل میں لائی جارہی تھی کہ پائپ پھٹ پڑا۔ ریتی باؤلی، عطاپور علاقہ میں آج دوپہر کے قریب جب پانی کی سربراہی کیلئے پائپ لائن کھولی گئی تو یہ پائپ پھٹ گیا جس سے بے تحاشہ پانی بلندی تک اچھلنے لگا۔ پانی کی لہر اتنی شدید تھی کہ یہ کسی بڑے آتش فشاں پھٹ پڑنے کا منظر پیش کررہا تھا۔ شبہ کیا جارہا ہیکہ پائپ میں لکیج کی وجہ سے پانی کے زور سے پائپ پھٹ پڑا۔ شہریوں نے فوری ایمرجنسی ٹیم کو فون کیا۔ محکمہ آبرسانی ٹیم مقام پر پہنچ کر پائپ کی مرمت کا کام شروع کیا۔ پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انتظامات کئے۔ محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ بہت جلد پانی کی سربراہی بحال کی جائے گی۔