حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ میں آج رات مسلم خواتین نے اچانک احتجاج منعقد کیا ۔ ملک میں امن و سلامتی کیلئے زور دیتے ہوئے دہلی فسادات کے خلاف برہمی ظاہر کی اور مہلوکین کے افراد خاندان کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔ اسی دوران پولیس نے سماجی کارکن شیراز خان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ کینڈل مارچ میں امن کی اپیل کرنے والی خواتین کو مقام سے ہٹادیا۔ اس کینڈل مارچ میں جو عزیزیہ مسجد کے قریب منعقد کیا گیا تھا احتجاج میں مقامی محلہ کی خواتین نے شرکت کی اور پولیس سے مکمل تعاون کیا اور راہگیروں کو راستہ فراہم کیا۔ صفدریہ اسکول کے روبرو منعقد اس کینڈل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جو ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے مطالبہ کررہی تھیں۔