حیدرآباد۔ یکم دسمبر(یواین آئی) مہربانی کرکے ہمارے گھر نہ آئیں۔یہ الفاظ شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کی گئی 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے والدین کے ہیں۔پرینکا ریڈی کی لاش کو ناقابل شناخت بنانے کے لئے اس قتل کے بعد اس کی لاش کو جلادیا گیا تھا۔اس واردات کے بعد سے ہی ریڈی کے گھر پر سیاستدانوں اور پولیس کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔پرینکا کے والدین کا احساس ہے کہ سیاستدانوں اور پولیس کے ان کے گھر آنے سے ان کا غم تازہ ہورہا ہے ۔وہ پہلے ہی اپنی بیٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔ان کا احساس ہے کہ ان کی مری بیٹی کو کوئی بھی واپس نہیں لاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے ان کے مکان کوئی بھی سیاسی رہنما،پولیس یا میڈیا کے نمائندے نہ آئیں۔