تہراان : ایران میں کے نئے انتخابات کیلئے امیدواروں نے جمعرات کے روز نئی انتخابی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 15200 امیداواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ جن میں سے جیتنے والے چار سال کیلئے ملک کے قانون ساز ادارے کے رکن رہیں گے۔ملکی کی تاریخ کی یہ انتخابی مہم 2022 ستمبر میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد پہلی انتخابی مہم ہے۔ مہسا امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے خواتین کیلئے لباس کیلئے ضابطہ اخلاق کی بر سر عام خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا اور اسی حراست کے دوران اس کی ہلاکت ہو گئی تھی۔اس کی ہلاکت کے بعد ملک میں احتجاجی مہم شروع ہو گئی۔
جو آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیلتی گئی اور اس دوران ہنگامہ اور فسادات کے دوران 500 سے زائد شہری و سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے 20 ہزار کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کر لیا، ان گرفتار کیے گئے لوگوں میں خواتین اور کم سن افراد کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل تھے۔
