!مہلوکین میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی شامل

   

پٹن چیرو کیمیکل فیکٹری دھماکہ …
مہلوکین میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی شامل!
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پٹن چیرو کیمیکل فیکٹری دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس دھماکہ میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی ہلاک ہوگیا ۔ نکھل ریڈی اور سری رمیا دونوں کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے ۔ دونوں نے دو ماہ قبل ہی آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی اور بہت جلد روایتی طور پر شادی کی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس سے دونوں کے خاندان میں خوشی پیدا ہوگئی تھی لیکن یہ خوشی اب غم میں تبدیل ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی دونوں خاندان کے افراد مقام حادثہ پر پہنچ گئے اور انہیں اب ڈی این اے ٹسٹ کا انتظار ہے ۔ جس کے بعد ہی صاف ہوگا کہ مہلوکین میں نکھل اور سری رمیا ہیں یا نہیں ۔ دونوں اسی فیکٹری میں ملازمت کررہے تھے۔۔ ش