اترپردیش کے فسادات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 21 افراد ہلاک
لکھنؤ۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تشدد میں 21 افراد ہلاک ہونے کے علاوہ اترپردیش میں ہوئے پتھراؤ کے واقعات میں 400 سے زائد پولیس عہدیدار زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے رکن راکیش پرتاپ سنگھ جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اترپردیش میں کتنی اموات ہوئی ہیں، اس کا جواب دیتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے یہ تفصیلات فراہم کی ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران فسادات میں21 افراد کی اموات ہونے کے علاوہ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ احتجاجیوں کی جانب سے کئے جانے والے پتھراؤ میں 400 سے زائد پولیس عہدیدار زخمی ہوئے ہیں جبکہ آتش فرو عملہ کے61 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ رکن اسمبلی نے جب چیف منسٹر سے یہ استفسار کیا کہ کیا مرنے والے افراد کے خاندان کو معاوضہ دیا جائے گا تو یوگی ادتیہ ناتھ نے صاف الفاظ میں ’’جی نہیں‘‘ کہہ دیا۔