مہلوک گینگسٹر نعیم کے اثاثہ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے ۔ 

,

   

حیدرآباد: گینگسٹر نعیم جس کو 2016ء میں پولیس نے ایک محبوب نگر میں ایک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا ۔ اس کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے نعیم کے اثاثہ جات کی جانچ کی ہے ۔ آئی جی آف پولیس مسٹر وائی ناگی ریڈی کی سربراہ میں ایس آئی ٹی ٹیم نے پتہ لگایا کہ نعیم کے پاس آندھراپردیش ، چھتیس گڑھ ، گوا ، او رممبئی میں کئی مہنگی جائیدادیں تھیں ۔ نعیم نے ایک ہزار انیس ایکر اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا ۔

ایس آئی ٹی ٹیم نے 251کیسس نعیم کی بیوی او راس کے حامیو ں کے خلا ف درج کئے ہیں ۔ ان میں 119کیسس کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے او رچارج شیٹ داخل کردی گئی ہے۔ مزید 60کیسس زیر التواء ہیں ۔ ایس آئی ٹی ٹیم کو دوران تحقیقات پتہ چلاکہ نعیم سینکڑوں ایکراراضی او رکئی فلیٹس کا مالک تھا ۔ وہ ان جائیدادوں کو اپنی بیوی ، بہن او ردیگر رشتہ داروں کے نام پر رجسٹریشن کرواتا تھا ۔

نعیم کی موت کے بعد 210متاثرین نے ایس آئی ٹی سے رجوع ہوئے نعیم کی زیادتیوں کے خلا ف شکایت درج کروائی ۔ ایس آئی ٹی نے بتایا کہ انہیں دورا ن تحقیقات پتہ چلا کہ نعیم کے پاس 29بلڈنگ ، دو کیلو گرام سونا او رکروڑہا روپے نقد رقم تھی ۔ ایس آئی ٹی بہت جلد یہ تمام رپورٹ حکومت کے حوالہ کرے گی ۔