حیدرآباد: حیات نگر کے علاقہ میں ایک ڈاکٹر نے بیماری سے تنگ آکراور اس بیماری کی وجہ سے اس کی بیوی نے اسے چھوڑکر مائیکہ چلی گئی جس سے وہ شدیدذہنی تناؤ کا شکار ہوکر اس نے ایک نامعلوم انجکشن کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق 36/ سالہ رمیش جو پیشہ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹرتھا۔حیات نگر لکچرر کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس کی شادی 2013ء میں ہوئی۔ اسے ایک لڑکا ہے۔
ڈاکٹراپنی بیوی، بیٹے کے ساتھ بہتر زندگی بسر کررہا تھا۔ اچانک 2016ء میں اسے ایک شدید بیماری لاحق ہوئی جس کی وجہ سے اس کی ازدواجی زندگی بری طرح مثاثرہوگئی۔ بیوی بھی تنگ آکر اپنے بیٹے کو لے کر مائیکہ چلی گئی۔ جس کے بعد وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ بالآخر اس نے تنگ آکر ایک انجکشن لے کر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔