نوجوان لڑکے لڑکیوں میں شعور بیداری ضروری ، دیگلور میں کیمپ سے ڈاکٹرس کا خطاب
دیگلور۔/24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈھونڈڈا مہاراج دیگلور کالج اورسب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل، دیگلور کی مشترکہ اعانت سے اس کالج میں این ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈز سے متعلق سماجی بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایچ آئی وی سے متاثر ایڈز کے کئی پیشنٹس دواخانوں میں رجوع ہو رہے ہیں اور یہ مرض کافی بڑھ رہا ہے اس پر کافی تشویش کا اظہار ڈاکٹر ایس ایم کمار نے کیا بالخصوص نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کثیر تعداد میں اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس کے مد نظر سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک کیمپ ڈھونڈڈا مہاراج کالج میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل دیگلور کے اینٹی گریٹیو کونسلنگ و ٹیسٹ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ایس ایم کمار نے تشویش کا اظہار کیا انہوں نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے کہا کہ یہ مرض سماج کے لیے انتہائی مہلک خطرہ ہے بتلایا۔ اس لئے ہمیں احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پر کیمپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بھیم راؤ ماڑ گے نے بتلایا کہ آج نوجوان نسل لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ایڈز ایچ ائی وی جراثیم کے تعلق سے تفصیلی معلومات دینا نوجوان نسل کو ضروری ہے اور سرپرستوں کو مستقبل سے آگاہ ہوجانا چاہیے کہ یہ مرض جان لیوا ضرور ہے اس کیلئے ہمیں آج ہی بیدار ہونا ضروری ہے اسکے انسداد کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں ؟؟ فوری توجہ دینے پر زور دیا۔ وائیس پرنسپل ڈاکٹر دلیپ بھڑ کے نے کہا کہ آپ لوگ اپنی تعلیم پر توجہ دیجئے سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بیٹا بیٹی کو اچھی تربیت کریں۔ وائیس پرنسپل ڈاکٹر پرکاش کوکالے اسٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پر سینکڑوں طلباء اور طالبات نے اس کیمپ میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹرایس۔ایم۔ کمار نے طلباء ، طالبات کے اور سرپرستوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کی تشویش کا ازالہ کیا جلسے کی نظامت اور آخر میں شکریہ پرکاش کوکالے نے ادا کیا۔