مہلک ہتھیاروں کے ساتھ عوام کو ہراساں کرنے والے افراد گرفتار

   


حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گشت کرتے ہوئے عوام میں خوف و ہراسانی پیدا کرنے کا سبب بننے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور بالاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 29 سالہ محمد غوث ساکن قباء کالونی، 31 سالہ شیخ آصف ساکن شاہین نگر اور 29 سالہ سید خلیل ساکن قاء کالونی کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور تینوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گشت کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی ان حرکتوں کے سبب عوام میں خوف پیدا ہونے لگا تھا۔ ویڈیوز تیار کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پیش کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک تلوار دو خنجر اور دو موبائیل فونس کو ضبط کرلیا۔ ع