مہندا راجہ پکسے سری لنکا کے نئے وزیراعظم

,

   

کولمبو،21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر مہندا راج پکسے نے جمعرات کو سری لنکا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ گزشتہ ہفتہ کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار اور مسٹر مہندا کے بھائی گوٹا بھایا راجہ پکسے کی جیت ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے ا ستعفیٰ دینے کااعلان کیاتھا۔مسٹر وکرم سنگھے کے استعفی دینے کے اعلان کے بعد صدر راجہ پکسے نے اپنے بھائی مہندا کو نگراں وزیراعظم مقررکرنے کا اعلان کیاتھا۔حلف برداری کی تقریب مسٹر وکرم سنگھے کے باقاعدہ طورپر استعفیٰ دینے کے بعد دوپہر بعد منعقد ہوئی ۔مسٹر مہندا دوبار 2005سے 2015تک ملک کے صدر رہ چکے ہیں اور اب اس عہدے پر انکے بڑے بھائی مسٹر راجہ پکسے فائز ہیں ۔مسٹر مہندا سری لنکا کے ضابطہ کے مطابق دوبار صدر رہ چکے ہیں اس لیے اب وہ اس عہدے کے دعویدار نہیں ہوسکتے لیکن اب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے یہاں کی سیاست میں واپسی کررہے ہیں ۔وزیراعظم مہندا کے ساتھ 15 نگراں وزرا بھی حلف لے سکتے ہیں ۔موجودہ پارلیمنٹ اگست 2015میں منتخب ہوئی تھی اور یہ اگلے سال مارچ سے پہلے تحلیل نہیں کی جاسکتی ۔سری لنکا میں آئندہ سال عام انتخابات ہوں گے۔